(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے قبلہ اول کے ددنوں محافظوں کو یہودی آبادکاروں کو مسلمانوں کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی سے روکنے پر گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دونوں محافظ محمد شلعالدہ اور احمد الدلال کو مسجد االاقصیٰ کے قریب با الرحمہ کے قریب قبرستان میں صیہونی آبادکاروں کو قبروں کی بے حرمتی سے روکنے پرگرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آباد کار خاص طور پر یہودی تعطیلات کے موقع پر باب الرحمہ قبرستان کو نشانہ بناتے ہیں اور جان بوجھ کر مسلمان کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی اور ان پر چہل قدمی کرتے ہیں۔