(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فلسطینی علاقوں میں ریاستی ہنگامی حالت میں مزید 30 دن کی توسیع کا اعلان کردیاہے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا” کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری صدارتی حکم نامے کے تحت فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تحت ملک میں آج بروز ہفتہ سے ہنگامی صورتحال میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم گزشتہ روز 3 نئے اموات اور 545 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔