(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ احمد ابوالغیط نے صیہونی ریاست کی حمایت کے بعد اپنا اعتبار کھو دیا ہے اب ان کا اس عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے غاصب صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات کی برقراری کے سلسلے میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے اور ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کا غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کے شرمناک سمجھوتے کا خیرمقدم ناقابل قبول ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد احمد ابوالغیط نے اپنا اعتبار کھو دیا ہے اور اب ان کا اس عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔