(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں صہیونی فو ج اور نہتے فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ،متعددافراد کو حراست میں لینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزقابض ریاست میں صہیونی فوج نے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اور بے گناہ فلسطینی باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جن میں قلقیلیہ کے مشرق میں اماتین گاؤں سے ایک شہری کو جبکہ علی الصبح 2 بھائیوں یاسین اور احمد العرائش کو رام اللہ کے شمال مشرق میں جلالزون کیمپ میں انکےگھروں سے تشدد کے بعد اغوا کرلیا ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں شوفت پناہ گزین کیمپ کے تین نوجوانوں کو ان کی گاڑی روک کر حراست میں لینے کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بعد سے علاقے میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں اور متعدد افراد صہیونی فوج کے تشدد کی زد میں آتے ہوئے حراست میں لےلیے گئے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی فوج نےفلسطینی آبادی والے علاقوں میں گھس کر تلاشی کے بہانے لوٹ مار کرنا اور نہتے فلسطینیوں پر اسلحے کے زور سے تشدد اوراغوا جیسے جرائم کو معمولات بنایا ہوا ہے ۔