(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اور مصری حکومتوں کے درمیان مستقل بنیادوں پررفح گزر گاہ کھولنے کے طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے، وزارت داخلہ
فلسطینی نشریاتی ادارے اقصیٰ کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی شہر غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی گذرگاہ رفح کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان اياد البزم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلسطینی اور مصری حکومتوں کے درمیان مستقل بنیادوں پررفح گزر گاہ کھولنے کے نئے لائحہ عمل تیار کرنے پر بات چیت جاری ہے اور اس بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہےتاہم اس حوالے سے آئندہ ہفتہ اہم ہے۔
اياد البزم نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہمیں اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کے خلاف روک تھام اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے ہونگے تاکہ عالمی وباء کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے ۔
واضح رہے کہ دونوں وزارتوں کے بیانات کے بعد سے عوام کورفح گزرگاہ کھلنے کا اشارہ ملتے ہی ان تین دنوں میں تقریبا 2600 افراد نےرفح کی گزرگاہ کی جانب روانگی شروع کردی ہے۔