• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی زندان میں بے زبان مظلوم فلسطینی کی بھوک ہڑتال 65 دن بعد بھی جاری

منگل 29-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی زندان میں بے زبان مظلوم فلسطینی کی بھوک ہڑتال 65 دن بعد بھی جاری
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  انجمن برائے اسیران  کی جانب سے تمام متعلقہ حکام اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا  ہے کہ بولنے کی صلاحیت سے محروم قیدی کے دکھ کو ختم کرنے اور اس کی گرفتاری کو روکنے کے لئے سنجیدگی سے مداخلت کرے۔

انجمن برائے اسیران کے جاری کردہ بیان کےمطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے جینن کے جنوب میں واقع شہر الصحر سے تعلق رکھنے والے بولنےکی صلاحیت سے محروم 6 بچوں کے باپ49سالہ فلسطینی اسیرمہر الاخر کی بے بنیاد الزامات کی پاداش میں قید کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کو65 دن مکمل ہوگئے جبکہ صہیونی عقوبت خانے میں لگا تار بھوک ہڑتال کے باعث مہر الاخراس کی صحت شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں انہیں قیدیوں کےکپلن اسپتال منتقل کیاگیا جہاں مسلسل جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید خرابی کی جانب بڑھ رہی ہےتاہم قابض حکام بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر زبان سے معذور  قیدی کی درخواست کا جواب دینے میں تاخیر کررہے ہیں ۔

انجمن برائے اسیران  نے اپنے بیان میں آگاہ کیا کہ مہرالاخراس کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ صہیونی انتظامی جیل  نے اب تک قیدی پر لگائے گئے کسی الزام کو ثابت نہیں کیا جس کے بعد قیدی کی انتظامی حراست کا خاتمہ فوری اور شرائط کے بغیر کیا جائے۔

واضح رہے کہ قابض فوج  نے انہیں 27 جولائی 2020 کوحراست میں لیا تھا اور اسی دن سے مہرالاخراس کی ہڑتال شروع ہوئی تھی تاہم انہوں نے آزادی حاصل ہو نے تک اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Tags: انجمن برائے اسیرانجیننقابض فوجکپلن اسپتالمہرالاخراس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.