(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے الجزائر کے صدر کےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کی تعریف کی جس میں انہوں نے کہا کہ الجزائر اور اس کے عوام فلسطینی عوام کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکا حق ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور اس کے قومی استحکام کا دفاع کریں ۔
فلسطین کے مسئلے کو بہتر اندازمیں پیش کرنے پر انہیں تعریفی پیغام بھیجا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسمعیل ہنیہ نے الجزائر کے صدر عبد المجيد تبون کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے مسئلے کو بہتر اندازمیں پیش کرنے پر انہیں تعریفی پیغام بھیجا جس میں اسمعیل ہنیہ نے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس اور فلسطینی عوام صدرعبد المجيد تبون اور ان کی عوام کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جنرل اسمبلی میں آپ کے الفاظ عوامی جمہوریہ الجزائر کے صدر کی حیثیت سے بہت اہم اور فلسطینی عوام کے دل کی آواز ہیں جس کے ذریعے آپ کی حکومت اور عوام کی فلسطینی مسلمانوں کے مسائل کے ساتھ جذباتی وابستگی کی صداقت کا اظہار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں آپ کا خطاب فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے ساتھ کھڑے ہونے کےاصولی اورتاریخی موقف کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ الجزائر کے صدر کے اقوام متحدہ سے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے برملہ کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ایک مقدس مقصد ہے اور یہ کہ مسئلہ فلسطین مسائل کی ماں ہے فلسطینی عوام پر نام نہاد معاہدوں کا دباؤ ڈالنے سے فلسطینی اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہونگے اور نہ ہی صہیونی طاقتیں اور سفاک دشمن کی بے بنیاد کوششیں کامیاب ہونگی تاہم الجزائر اور اس کے عوام فلسطینی عوام کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا حق ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور اس کے قومی استحکام کا دفاع کریں ۔