(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دوریاستی حل مسئلہ فلسطین کا واحد حل۔
اردن کے شہر عمان میں میں مصر، اردن ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد اردن کے وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے سائڈ لائن پر اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی کی ملاقات مصری ہم منصب سامح شکری سے ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے کہاکہ خطے میں امن مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی بحال ہوسکتاہے۔فلسطین اسرائیل تنازع ختم کرنے کی کنجی دوریاستی حل میں ہے جو 1967ء کے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک آزادفلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت فراہم کرتاہے جس کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔