(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کی مدد سے مقبوضہ فلسطین میں انتخابات سے متعلق دو بڑی فلسطینی جماعتوں کے درمیان 15سال میں پہلی مرتبہ تاریخی معاہدہ طے پا گیادنوں جماعتیں ملک میں انتخابات کروانے پر متفق ہو گئیں۔
فلسطینی میڈیا کےمطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے الفتح اور حماس کے درمیان مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنے کی دخواست کی تھی جس پر ترک صدر نے حماس اور الفتح کے وفود کو ترکی کے داراحکومت انقرہ میں مدعو کیا تھا ۔
معاہدے کے تحت انتخابات چھ ماہ کے اندر کروائے جائیں گے، الفتح کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے معاہدے کو منظور کیا، پہلے مرحلے میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہونگے پھر صدارتی انتخابات ہونگے۔
آخری مرحلے میں پی ایل او کی مرکزی کونسل کے انتخابات ہونگے، فلسطین میں آخری پارلیمانی انتخابات 2006 میں ہوئے تھے جن میں حماس نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔