(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ اور خان یونس میں صہیونی فوج نے زرعی زمین کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ چراہگاہیں بھی راکھ کا دھیر بن گئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں غزہ کے مشرق اور خان یونس کے قصبےخوزع میں ابو ریدہ گیٹ کے قریب قابض فوج نے فلسطینی باشندوں کی زرعی زمینوں اور کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کسانوں سمیت چرواہوں پر فائرنگ کر تے ہوئے اراضی کو آگ لگادی ۔
آگ کی لپیٹ میں آتے ہوئے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ چراہگاہیں بھی راکھ کا دھیر بن گئیں تاہم فصلوں میں کام کرتے کسانوں کو معمولی نوعیت کے زخموں کی اطلاعات ملی ہیں۔