(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں شر پسند عناصر نے صہیونی فوج کی نگرانی میں عین السلطان کیمپ میں زبردستی مکان کو یہودی عبادت گاہ( سناگوگ)میں تبدیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمغربی علاقے اریحا میں عین السلطان کیمپ کے قریب صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جبکہ صہیونی دہشت گردوں نے فوج کی سر پرستی میں عین السلطان کیمپ کے ایک مکان کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ۔
جھڑپ کے نتیجے میں صہیونی فوج نے مقامی باشندوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مجمعے کو بےقابو ہوتے دیکھ کرقابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم ایک نوجوان کی حالت پیٹ میں گولی لگنے کے باعث خطرے میں بتائی جاتی ہے۔