(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ والاکے مطابق امریکہ اور سوڈان کے درمیان اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے امکان کے بارے میں حالیہ دنوں میں جو مذاکرات ہوئے تھے وہ کوئی کامیابی حاصل کیے بغیر ہی ختم ہوگئے ۔
اسرائیلی ویب سائٹ والاکے مطابق سوڈانی عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل عبدل فتاح البرہان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابوظہبی میں امریکی وفد کے ساتھ سوڈان کو دہشت گردی کی فہرست سے ہٹانے کے بارے میں بات چیت نتیجہ خیز تھی جبکہ امریکہ اور سوڈان کے درمیان اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے امکان کے بارے میں حالیہ دنوں میں جو مذاکرات ہوئے تھے وہ کوئی کامیابی حاصل کیے بغیر ہی ختم ہوگئے ۔
البرہان نے اشارہ کیا کہ انہوں نے دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کے حصول کے حق کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابو ظہبی میں امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کے نتائج عبوری حکومت کے اداروں کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔