(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کی سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے امریکی صدر کےبیان پر وزارت خارجہ کو فوری اور درست رد عمل ظاہرکیا جائے۔
کویت کی 11بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کویتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر اپنا سرکاری رد عمل جاری کرے۔
کویت کی گیارہ بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویتی عوام اور سیاسی جماعتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں کویت اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بیان میں کویتی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی سازی کرے اور اسرائیلی ریاست کےساتھ تعلقات کو کویت میں قانونی جرم قرار دے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ کویت سمیت دیگر 3 عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔