(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) إبراهيم أبو النجا کا کہنا ہے کہ گنجان آباد شہر ہونے اور صیہونی ریاست کی تیرا سالہ ناکہ بندی نے غزہ کی صورتحال کو سنگین نوعیت کا کردیا ہے۔
تحریک فتح کے ایک سینئر رہنما اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ شہر کے سابق گورنر إبراهيم أبو النجا نے غزہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ غزہ دنیا کے گنجان آباد شہروںمیں شمار ہوتا ہے جبکہ صیہونی ریاست کی جانب سے جاری طویل ترین معاشی ناکہ بندی کے باعث صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہیں ، انھوں نے کہا کہ عالمی وباء نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تباہی مچادی ہے جبکہ غزہ کی صورتحال سے ہم سب واقف ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا معاملہ معلومات کا نہیں ہے ، اور نہ ہی اس سے انکار ممکن ہے، یہ بیماری ایک حقیقت ہے اور سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس کی حقیقت سے انکار خطرے کو کم نہیں کرسکتا ۔