(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں کی مجرمانہ نسل کشی کےواقعات اور قتل کی مکروہ قاتلانہ منظم مہم تاحال جاری ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے علاقے ناصرت میں نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید ہوگئے۔
نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بےگناہ شہریوں کو تشددکا نشانہ بنانے کےبعدگولیاں مارکر شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں صہیونی دہشت گرد مافیا کی جانب سے فلسطینیوں کو منظم انداز میں شہید کیے جانے کا سلسلہ گذشتہ سال سے جاری ہے۔ رواں سال اب تک 39 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔