(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کومالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کی ہوئی ہے جس کے باعث یہودیوں نےمظاہرہ کرتے ہوئےنیتن یاہو کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل میں کورونا وائرس کے باعث3 ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کے خلاف اور اسی طرح مالی بدعنوانیوں میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئےتھےجن پر نیتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے، اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نیتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرےدرج تھے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کومالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے جس کے بعد سےنیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔