(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کےنتیجے میں2 روز کے اندر اب تک 6بے گناہ افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کشمیریوں نے آج سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں تاحال بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے جس کے نتیجے میں سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں صبح تین بجے علاقے کو مکمل سیل کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا جن میں ایک 45سالہ خاتون بھی شامل ہیں ۔
بھارتی فوج کی ان ظالمانہ کارروائیوں کےنتیجے میں2 روز کے اندر اب تک 6 بے گناہ افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کشمیریوں نے آج سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ سوپور میں ایک اور زیرحراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج بھی جاری ہےجسے بے بنیاد الزامات کے نتیجے میں قابض بھارتی فوجیوں نےزیر حراست تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجی سرچ آپریشن کے بہانے بےگناہ کشمیریوں کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور زیر حراست کشمیریوں کو آزادی کے حصول کی کوششوں کی پاداش میں شہید کر دیتے ہیں۔