(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے ترجمان عادل الہور نے کہا ہے کہ پٹی میں مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیےاحتیاطی حدود مقرر کرنا ہونگی ۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے ترجمان عادل الہور نے عالمی وباء سے شدید متاثرہ متنازعہ علاقہ غزہ کی پٹی میں مساجد کو دوبارہ کھولےجانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پہلے یہ طے کر لینا چاہئے کہ کیا ہم کورونا وائرس کے ساتھ ہی زندگی کے معمولات کا آغاز کردیں، یا پھر احتیاط کو اپناتے ہوئے اپنے اور اپنے آس پاس والوں کے لیے وباء کے پھیلاؤ سے بچنے کی ہرترکیب کو زندگی کا لازمی حصہ بنالیا جائے ۔
تیسرا یہ کہ بذریعہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں شہریوں کی بیداری کو یقینی بنا یا جائے جس کے باعث معمولات زندگی دوبارہ شروع ہوں اور مساجد میں عوام کی حفاظت کے پیش نظر لگائی گئی پابندی اٹھائی جاسکے جس کے بعد لوگ پھر سے آزادی کے ساتھ عبادت کے لیے مساجد میں آسکیں ۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی حکومت نے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے بعدسے متعدد حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے جن میں تاحال مساجد کی بندش بھی ہے۔