(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ڈیل آف دی سنیچری کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان اور "عرب دنیا میں سیاسی نظام کی بنیادی تبدیلی کا آغازہے”۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے گزشتہ روز مقامی فلسطینی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر وی میں بحرین اور اسرائیلی تعلقات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کا اعلان امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو باضابطہ طور رپر تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اقدام عرب دنیا میں کی سیاسی نظام کی بنیادی تبدیلی کا بھی آغاز ہے ۔