(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو امن معاہدہ کہنا درست نہیں ہے یہ معاہدے عربوں اور مسلم امہ کیلئے خطرناک ہیں۔
فلسطینی قانون سازاسمبلی کے اسپیکر احمد بحرنے بحرین کی جانب سے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ارض مقدس پر قابض صیہونی ریاست کے ساتھ بحرین کے تعلقات صرف عربوں کیلئے ہیں نہیں بلکہ امت مسلمہ کیلئے بھی خطرناک ہیں۔
رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ طےکئے جانےوالےمعاہدے کو امن معاہدہ کہنا درست نہیں ہے انھوں نے صیہونی ریاست کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو خطرناک قراردیتے ہوئے اس کے تباہ کن اثرات کا اظہار کیا ۔