(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)امارات کے دفترخارجہ کے افسر کا کہنا ہے کہ 3 تا 5 ماہ کےدوران اسرائیلی شہری متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار "یسرائیل ھیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ تعلقات کے بعد آئندہ تین سے پانچ ماہ کے دوران امارات اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا جبکہ اسرائیلی شہر حیفا اور الناصرہ میں قونصل خانے کھولنے کے امور پر بھی کام جاری ہے۔
اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے متمنی ہونے کا ذکر کرنے والے اس افسر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں مقیم فلسطینی شہری ان کے لیے اہم ہیں اور ہم ان کو قیام ِ امن میں اہم حصہ داروں کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہذا ہمارے قونصل خانوں کے دروازے فلسطینیوں کے لیے بھی کھلے رہیں گے ۔