(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو مذید فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری کے بعد صیہونی جیلوں میں قید اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ 56 سالہ نايف الرجوب اور 51 سالہ محمد إسماعيل الطل کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا ، دو مذید اراکین اسمبلی کی گرفتارکے بعد صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔