(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں، اسرائیلی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں نے شعفات پناہ گزین کیمپ چیک پوائنٹ کے قریب سے نے نوجوان کو اغوا کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے شعبے "مستعربين” Mista’arvim کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفات پناہ گزین کیمپ کے چیک پوائنٹ کے قریب سے ایک نوجوان کا پیچھا کرنے کے بعد اغوا کرلیا ۔
صیہونی پولیس اور فوج کی جانب سے اغواء کئے گئے فلسطینی نوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔