(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حما س ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق اور اس میں روزانہ اضافہ صیہونی حکام کی مجرمانہ غفلت کے ساتھ ساتھ ایک منظم ساز ش ہے۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس تصدیق اسرائیلی حکام کی مجرمانہ غفلت ہے۔
انھوں نے کہا کہ قیدیوں میں مہلک وائرس کی تصدیق اور اس میں روزانہ ہونے والا اضافہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف ایک منظم صیہونی سازش ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید کم سے کم 17 قیدی صیہونی مجرمانہ غفلت کے باعث عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔