(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیرجنگ نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری کا نیا پروگرام پیش کرکے نیتن یاہو کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 5 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری کے لیے سرگرم عمل ہوگئے ہیں، نئے گھروںکی تعمیر یہودی کالونیوں سے الگ غرب اردن کےاندر تعمیر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے بڑی یہودی کالونیوں بیت ایل، شیلو، نیکودیم، ھار براکھا اور الخلیل سے باہر یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے اس ارادے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انھوں نے تجاویز مرتب کی ہیں جس کے بعد انھوں نے وزیراعظم نیتن یاھو کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اس وقت مشکل میں ہیں کیونکہ انہوںنے عارضی طور پر غرب اردن میں یہودی آباد کاری روک رکھی ہے۔ اگر وہ وزیر دفاع کے منصوبے کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہیں تو ان پر غرب اردن میں یہ آباد کاری روکنے کا الزام لگ سکتا ہے۔