• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں سفارت خانے کھولنا اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی

پیر 07-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
القدس میں سفارت خانے کھولنا اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین انتظامیہ نےکہا ہے کہ سربیا اور کوسووہ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر کھُلا حملہ ہے، فلسطینی وزارت خارجہ  

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سربیا اور کوسووہ کے بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے سے متعلق اعلان کے بعد فلسطینی  وزارت خارجہ کی  جانب سے تحریری بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  دونوں ملکوں کے بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے سے متعلق مذکورہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی اسرائیل حامی پالیسیوں کے سامنے  اپنے سر جھکانے  اور  اثر و رسوخ  کے استعمال کا ایک تازہ ثبوت ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت جبکہ فلسطین خارجہ سیاست میں نہ صرف اسرائیل کی توسیعی پالیسیوں بلکہ اس کی حامی امریکی انتظامیہ کے اثر و نفوذ کے خلاف بھی جدوجہد کر رہا ہے سربیا اور کوسووہ کا بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر ناجائز اور کھُلا حملہ ہے ۔

 بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے سربیائی حکومت سے اس موضوع سے متعلق سرکاری بیان کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے تناظر میں اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والےان دونوں ممالک کے خلاف دعوہ دائر کرنے سمیت تمام دوسری ترجیحات پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل اپنےبیان میں یہ دعوہ کیا تھا کہ کوسووہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور سربیا اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا، جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی  اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ کوسووہ اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرے گا۔

Tags: بنیامین نیتن یاہوبیت المقدسسربیافلسطینی وزارت خارجہکوسووہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.