(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی فرمانرواں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کا شفاف حل چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امن کی کاوشوں کے لیے امریکی کوششوں کو سراہتا ہے۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گی، امریکی صدر سے گفتگو میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امن اقدامات کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا شفاف اور مستقل حل چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امن کی کاوشوں کے لیے امریکی کوششوں کو سراہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیےامن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔