• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونیت کے خلاف غیر مسلح جدوجہد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسماعیل ھنیہ

اتوار 06-09-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونیت کے خلاف غیر مسلح جدوجہد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ارض فلسطین میں قابض اور غاصب صہیونی ریاست کا کوئی مستقبل نہیں، آزادی فلسطین کے لیے کام کرنے والی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی اور لبنانی وفود سے ملاقاتوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صرف غزہ ہی نہیں بلکہ پورے فلسطیں میں قابض دشمن کے خلاف فلسطینیوں کو مسلح جدو جہد کرنا ہوگی۔

آزادی فلسطین کے لیے کام کرنے والی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مسلح مزاحمت حماس کی تزویراتی حکمت عملی میں پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور دوسری فلسطینی سیاسی قوتوں کے درمیان قربت کا یہ مطلب نہیں کہ مسلح مزاحمتی قوتوں کو غیرمسلح کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔انہوں‌نے کہا کہ حماس آزادی کے لیے مزاحمت کے تمام طریقوں اور عوامی مزاحمت کے تمام اسالیب اپنانے پر یقین رکھتی ہے۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ آج ہم لبنان میں ملاقات کررہے ہیں اور کل کو ہم اپنے وطن فلسطین میں ایک دوسرے سے ملیں‌گے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے واپسی کے حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔ حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوتوں نے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے۔ ایک وقت تھا ہمارے مجاھدین کے تیار کردہ راکٹ 15 کلو میٹر تک مار کرتے تھے اور آج وہ تل ابیب اور اس سے بھی آگے جاسکتے ہیں۔

Tags: حماسصیہونی طاقتغیر مسلحمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.