(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوںکے حق واپسی کے مطالبے قائم رہے گی اور فلسطینی پناہ گزینوںکو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔
گزشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان سے بیروت میں دارالفتاویٰ میں قائم ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان سے ہونے والی اہم ملاقات میں قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز اورفلسطینیوں کے مسائل کے حل کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال، فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز، امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے اور فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر حماس کےسایسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینیوںکے حق واپسی کے مطالبے قائم رہے گی اور فلسطینی پناہ گزینوںکو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔