(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف عرب لیگ اور او آئی سی کو ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر خلیجی ممالک کے صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں پر اپنے سخت ردعمل میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات کا کہنا ہے کہ عرب لیگ اور او آئی سی کو ان ممالک اور شخصیات کے خلاف ف ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی حیثیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے جو قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس کو قابض ریاست میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرنے سمیت فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔