(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے قبضے کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوانوں کے شہید جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقد س کے شہر قلقیلہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صیہونی قبضے کےخلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر دو فلسطینیوں کے شہید جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔