(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے میئر موشے لیون نےکہا ہےکہ وہ اماراتی حکام سےیروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کے لئے کہیں گے۔
صہیونی عہدیدار میئر موشے لیون نےکہاہےکہ ہم متحدہ عرب امارات سے یروشلممیں اپنا سفارتخانہ کھولنے کے لئے کہنا چاہتے ہیں اورہم متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں اور رہائشیوں کی آمد کےمنتظر ہیں ساتھ ہی ہمارے پاس ان کے لیےبہت سی پیش کشیں ہیں۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت نےحال ہی میں تل ابیب اور ابوظہبی کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد عالماسلام میں امارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے اورباضمیر قومیں اور شخصیات اس کو اسلامی امت کےساتھ غداری اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں ۔
سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے ساتھ غداری اور صیہونیوں کی خدمت ہےجبکہ امریکہ کے اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔