(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں صہیونی آبادکاروں نے گاڑی پر پتھراؤ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا، ایک شہری کی حالت نازک ہے۔
گزشتہ رات مقبوضہ فلسطینی علاقے رام اللہ کے ہسپتال فلسطین میڈیکل کمپلیکس میں 4 زخمی لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے رام اللہ اور البیر کےشمال مشرق میں واقع شہر ترمس ایا کے قریب صہیونی آبادکاروں نے شرپسندی پھیلاتے ہوئے گاڑی میں سوار4نہتے فلسطینی شہریوں پر پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی کو شدید نوعیت کی چوٹیں آ ئیں ہیں جس کے باعث اس کی حالت نازک ہے۔