(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے صرف اگست میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے 20 کشمیریوں کوشہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت 2 کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔
گزشتہ ماہ اگست میں پرامن مظاہروں میں بھارتی تشدد سے 92 افراد شدید زخمی ہوئے، قابض فوج نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، پیلٹس گنز اور براہ راست فائرنگ کابےدریغ استعمال کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حریت رہنماؤں سمیت 328 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ کئی کشمیریوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 8 گھروں کو بھی تباہ کیا۔