(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس کا دعوہ ہے کہ فلسطینی نوجوان نے پولیس کے اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے قان کی جانب سے خبر جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں القدس کے مشرقی علاقے الا اسابت دروازے کے قریب صہیونی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
خبر کے مطابق صہیونی پولیس کے ترجمان نے دعوہ کیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان نے القدس کے مشرقی علاقے الا اسابت دروازے کے قریب پولیس اہلکاروں پر چاقو سے وارکرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا ۔
صہیونی پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے تاہم خاتون کے زخم شدید نوعیت کے نہیں بتائے جاتے ۔