• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کےدرمیان فضائی سروس کا باقائدہ آغاز

منگل 01-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کےدرمیان فضائی سروس کا باقائدہ آغاز
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکی صدر کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے مشیر بھی ابو ظہبی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کل سوموار سے ہوا جس کی پہلی فلائٹ اسرائیل کی قومی ایئرلائن العال کی ایک پرواز کے تل ابیب سے ابوظہبی کے سفر سے ہوا ہے۔

امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کی اہم شخصیات امارات پہنچی ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائی بن شبات نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے امن معاہدے کریں‌گے۔

اسرائیلی عہدیدار نے ایران کی طرف سے درپیش خطرات اور ان کے تدارک کی ضرورت پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی مہم جوئی اور پیش قدمی کو روکنا ہوگا۔

  مزیداس موقع پر جیرڈ کشنر نے ابو ظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی عوام کے لیے امن اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امارات کی طرف دوسرے عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے اور اسی طرح تل ابیب اور ان کے درمیان بھی فضائی سروس کے ساتھ ساتھ دیگر تعلقات بھی مضبوط ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ امریکا کی مساعی سے 13 اگست کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد دونوں ملکوں‌ کے درمیان باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

Tags: العال ائر لائنامارات اسرائیل فضائی سروسسسجیرڈ کشنرمائی بن شباتنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.