(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) او آئی سی کے تمام ارکان کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور فلسطینی قوم کےتمام آئینی اور مسلمہ حقوق کی فراہمی پر اتفاق ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے کہا کہ او آئی سی قضیہ فلسطین اور القدس کو اپنے فورم کا مرکزی تنازع قرار دینے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔ اس حوالے سے او آئی سی کا موقف ہے کہ مسئلہ فلسطین تنظیم کی وحدت، اس کی قوت اور مشترکہ ایکشن کا ذریعہ ہے۔ او آئی سی کے تمام ارکان کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور فلسطینی قوم کےتمام آئینی اور مسلمہ حقوق کی فراہمی پر اتفاق ہے۔
ایک بیان میں یوسف العثیمین نے کہا کہ ‘او آئی سی’ نے قضیہ فلسطین کے حل کے لیے صلاح مشورہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سنہ 2002ء میں پیش کردہ عرب امن فارمولہ بھی اس کے پلیٹ فارم پر موجود ہے۔ او آئی سی کے زیراہتمام کئی سربراہ کانفرنسیں، وزارت خارجہ کی سطح پر کانفرنسیں اور دیگر تزویراتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں عرب ۔ اسرائیل تنازع کے منصفانہ حل پر زور دیا گیا ہے۔