(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رواں سال صیہونی فوج اور اسرائیلی بلدیہ نےمشترکہ طور پر مقبوضہ فلسطین مجموعی طور پر 100 سے زائد رہائشی گھروں اور دیگر املاک کو مسمار کیا ہے جس کے باعث کم سے کم ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھرہوچکےہیں ۔
مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظررکھنے والی کمیٹی کے رکن راتب الجبور نےبتایا کہ آج صبح صیہونی فوج نے ہیوی مشینری کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مضافاتی علاقے وادی السیق میں فلسطینی شہریوں کے درجنوں عارضی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جس کے باعث کم سے کم ڈھائی سو کے قریب فلسطینی بے گھر ہوگئےہیں ۔
انھوں نےبتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے غیر قانونی صیہونی بستی کیلئے سڑک کی تعمیر کے فیصلے کے بعد فلسطینیوں کے عارضی گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال صیہونی فوج اور اسرائیلی بلدیہ نےمشترکہ طور پر مقبوضہ فلسطین مجموعی طور پر 100 سے زائد رہائشی گھروں اور دیگر املاک کو مسمار کیا ہے جس کے باعث کم سے کم ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھرہوچکےہیں