(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔
گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو دو روزہ سرکاری دورے پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل پہنچے، اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے ہیں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیلی آرمی چیف اور وزیرجنگ بینی گینٹز سے خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ اب دیگر ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیئے اور اس کے قوی امکانات بھی ہیں۔
مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا، مشترکہ طور پر خطے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع اور امکانات بھی پیدا ہوں گے۔