(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے طوالكرم کے مختلف علاقوں سے پانچ شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں کچھ روز قبل رہا ئی پانے والے اسیر بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں عبد اللہ یاسین 56 سالہ عبد اللہ فقہ قصبہ کفرال لبد سے ، منتصر احمد داؤد توہمی کو طوالكرم کے شمال میں واقع قصبہ سے گرفتار کیا ،جبکہ رہائی پانے والے 45 سالہ احمد عبد اللہ شہاب کو طوالكرم کے مشرق میں واقع قصبہ عنباطہ سے ،
یوسف موہنا اور علی ابو صالح کو شہر کے شمال میں نواحی علاقے سے انکے گھروں پر دھاوا بول کر ایک مرتبہ پھرتشدد کا نشانہ بناتے ہوئےگرفتار کرلیا ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر رہائی پانے والے فلسطینیوں کے گھروں پر تلاشی کے بہانے گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں