(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں کثیر تعداد میں فلسطینیوں کے مکانات کے انہدام کے نتیجے میں مکانات کی قلت ہے تاہم صہیونی حکام مکانات کی ملکیت کےاجازت نامےکو جمع کرنے میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں تاکہ مقامی افراد کومکانات کو مسمار کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض حکام نے گزشتہ روزفلسطینی داخلی اراضی کے قریب واقع قصبےنحف کے رہائشی ہادی حسن نامی نوجوان کواس وقت اپنے ہی ہاتھوں اپنےگھرکومسمارکرنے پرمجبورکردیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان ہادی حسن کے اہل خانہ کی جانب سے ہائی کورٹ کی ضلعی عدالت میں اپنے گھر کی مسماری کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل کے مستردکئےجانے کے فیصلے کے بعد درخواست کو سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا تھا، تاہم جب ہیوی مشینری اور بلڈوزر قصبے میں پہنچے تو اس نوجوان کو زبردستی معاشی جرمانے سے بچنے کے لئےمجبورکر دیا گیاکہ وہ اپنے گھرکو خود ہی مسمارکردے۔
واضح رہے کہ صہیونی بلدیاتی حکام مکانات کی ملکیتی اجازت نامے کو جمع کرنے میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں تاکہ مقامی افراد کومکانات کو مسمار کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔