(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی بےگناہ فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تشدد کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقلی جاری۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نےگزشتہ روز بیت المقدس کے جنوب میں دھیشےکیمپ کےرہائشی 45 سالہ يوسف اللحام کو اس کے گھر سے تلاشی تلاشی کے بہانے گرفتار کرلیا جبکہ بیت اللحم کے جنوب میں واقع بیت فجر نامی قصبے سے بھی نوجوان خالد محمد دریہ کو شہر کےمغربی داخلی راستے پر تشدد کے بعد گرفتارکرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ان واقعات کے ساتھ ہی صہیونی فوج اور مقامی افراد کے درمیان شدید جھڑپ ہو ئی جس میں قابض فوج نے دستی بموں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔