(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع االعیسویہ کی رہائشی اور مقبوضہ بیت المقدس کی سرگرم کارکن 25 سالہ سلام محاسین کو اس کے گھر سے اغواء کرلیا۔
سلام محیسن کے شوہر مراد محیسن نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تلاشی کے نام پر گھر میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرنے کے بعدہم دونوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑکر تفتیش کی۔
بیت المقدس کے قیدیوں کی تفصیلات کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ، امجد ابو عصب نےبتایا کہ جمعہ کے صیہونی حکام کی سلام محیسن کو اغواکرنے کیلئے ایک خفیہ اجلاس ہوا تھا جس میں ان کے اغوااور دیگر حکمت عملیوں کو ترتیب دیا گیا تھا ۔