(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر نے عربوں کا زہر آلود خنجر فلسطینیوں کی پیٹھ میں کھونپ دیا ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات فلسطین کے سرکاری ریڈیو "وائس آف فسلطین ” کو اپنے انٹر ویو میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کے بعد اب جو کچھ ہو رہا ہےوہ بہت خطرناک ہے اس کا ابھی اندازہ نہیں ہے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فیصلے نے "عرب صہیونی تحریک” کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس معاہدے میں فلسطین کے نام کو استعمال کیا گیا ہے کہ معاہدہ غرب اردن میں غیر قانونی صیہونی عملداری کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے لیکن درحقیقت یہ معاہد خطے میں ایران اور دیگر ممالک کے خلاف ہے اتحاد ہے ، امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر نے عربوں کا زہر آلود خنجر فلسطینیوں کی پیٹھ میں کھونپ دیا ہے ۔