(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہری کے گھر کو اسرائیلی فوج نے غیر قانونی قرار دیا تھا جس پر فلسطینی شہری نے اسرائیلی عدالت سے رجوع کیا تھا ، اسرائیلی عدالت نے فلسطینی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کے مکان کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قصبےنحف کے رہائشی ہادی حسن کے گھر کو اسرائیلی فوج نےغیرقانونی قرار دیتے ہوئےمسمار کرنےکانوٹس جاری کیا تھا جس پر شہری نے اسرائیلی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے مکان کی دستاویز پیش کی تاہم اسرائیلی عدالت نےگھر کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئےمسمار کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
آج صبح صیہونی فوج کے اہلکاروں نے ہادی حسن کے گھر پردھاوا بولا اور اس کے مکان کو مسمار کرنےکاحکم دیا بصورت دیگر اسرائیلی بلدیہ اس مکان کو مسمار کرے گی اور اس پر ہونے والے تمام اخراجات فلسطینی شہری سے جرمانے کےطورپر وصول کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم تیزی سے جاری ہے اور صرف رواں سال کے دوران اسرائیلی قابض حکام نے فلسطینیوں کے 50 سے زائد گھروں کو مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔