(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بھاری توپ خانے سے جنوبی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مراکز سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے بھاری توپخانے سے جنوبی غزہ کی پٹی میں مشرقی سرحدوں پر خان یونس کے مشرق میں، خضاع کے مشرق میں، مشرقی رفح کے علاقےمیں واپسی کیمپ کے قریب اور صفا کےعلاقے میں فیلڈکنٹرول کےلئے قائم کردہ مانیٹرنگ پوائنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں کم سے کم 8 عمارات اور تباہ ہوگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر ہونے والے حملے گزشتہ رات غزہ سے اسرائیل میں داغے جانے والے دو راکٹ حملوں کا ردعمل ہے جس کو فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضا ء میں ہی تباہ کردیا تھا ۔