(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوز چینل نےانکشاف کیا ہے کہ اگر قطری سفیر غزہ میں اپنے مقاصدمیں ناکام ہوتے تو اسرائیلی فضائیہ غزہ پر شدید بمباری کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
اسرائیل کے نیوز چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں راکٹ حملوں اور آتشگیر غباروں سے ہونےوالے حملوں کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ، رپورٹ میں گزشتہ روز اسرائیلی وزیرجنگ اور اعلیٰ عسکری قیادت کے درمیان ہونے والے اجلاس اور اس میں حماس کو د ی جانے والی دھمکی کا زکر کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ غزہ کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی حکام کے درمیان صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے جس کو معمول پر لانے کیلئے غزہ بحالی کمیٹی کے سربراہ اور قطر کے سفیر محمد العمادی آئندہ ہفتے غزہ پہنچیں گے اور کشیدگی کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر قطری سفیر ، محمد العمادی صورت حال کو معمول پر لانےمیں ناکام ہوتے ہیں تو اس صورت میں اسرائیلی فضائیہ غزہ میں شدید بمباری کا فیصلہ کرچکا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حماس پر عائد ہوگی ۔