(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر بل اشتعال فائرنگ کردی جس کےنیتجے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے دیر ابو مشعل میں فلسطینیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ گزشتہ دہائیوں سے فلسطینی قصبے کی مرکزی سڑکوں کی دوبار ہ کھولنے اور قبلہ اول پر صیہونی دھاؤں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، اس دوران صیہونی فوج کی فائرنگ اور بھگڈر سے ایک فلسطینی کے شہید ہونے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے تاہم فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ابھی اس شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی باشندوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین نے صیہونی فوج پر فائرنگ کی جس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج کو فائرنگ کرنا پڑی ۔