(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی قبلہ اول سے بے دخلی اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو جیل میں ڈال کر صہیونی ریاست اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ قبلہ اول سے فلسطینیوں کو دور کردے گی۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کی 51 ویں برسی کے موقع پر حماس کی طرف سے جاری بیان میں صیہونی سازشوں پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عالم اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے’سرخ لکیر’ ہے اور اسے پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، مسلمانوں کے قبلہ اول کی طرف بڑھنے والےتمام ناپاک اور شرپسند ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم زندہ اور بیدار ہے اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں قبلہ اول کےدفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے۔
مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی قبلہ اول سے بے دخلی اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو جیل میں ڈال کر صہیونی ریاست اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ قبلہ اول سے فلسطینیوں کو دور کردے گی۔ مگر صہیونی دشمن کی ایسی کوئی بھی سازش قبول نہیں کی جائےگی۔