(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی جب کہ پاکستان کا اپنا مؤقف ہے، فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔
گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال مقبوضہ کشمیر جیسی ہے، اسرائیل کو تسلیم کیا تو ہمیں کشمیر سے بھی دستبردار ہو جانا چاہیے، میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرےگا۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی جب کہ پاکستان کا اپنا مؤقف ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی جب کہ پاکستان کا اپنا مؤقف ہے۔